پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان نے امریکہ کو 32رنز سے شکست دیدی

نیدر لینڈز کی پہلی کامیابی، نمیبیا کو ہرا دیا، نیوزی لینڈ یو اے ای سے جیت گیا

لاہور (سلمان حسین ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے 12ویں میچ میں پاکستان نے امریکہ کو 32رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکہ کی ٹیم 191رنز کے تعاب میں 8وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنا سکی۔
امریکہ کی جانب سے شبھم رنجانے 51رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شایان جہانگیر 49، مِلند کمار 29، آندرے ہائوس 13، ہرمیت سنگھ نے 6،کپتان مونانک پٹیل 3جبکہ محمد محسن اور سنجے کرشنامورتی 0کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2جبکہ محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل امریکہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 73رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انہوں نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 1000رنز مکمل کرنے کا سنگِ میل بھی عبور کیا۔ دیگر بلے بازوں میں بابر اعطم 76، شاداب خان 30، صائم ایوب 19، محمد نواز 5فہیم اشرف 1اور کپتان سلما ن آغا 1، محمد عثمان 0اور ابرار احمد 0کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 9رنز بنا کر ناٹ آئوٹ پویلین لوٹے۔ امریکہ کی جانب سے شیڈلے وین اسکالکوک نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ محمد محسن ، سوربھ نیٹراولاکر اور ہرمیت سنگھ نے 1، 1وکٹ حاصل کی۔ ادھر نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلے سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے۔
نمیبیا کی جانب سے جان نیکل نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 38گیندوں میں 2چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 42رنز سکور کیے۔ نیدر لینڈز کی ٹیم نے 157رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔ نیدر لینڈز کی جانب سے بیس دی لیڈ نے 48گیندوں پر 5چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 72رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مزید برآں نیوزی لینڈ نے متحدہ عرب امارات کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ چنئی میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹ پر 173رنز بنائے۔
یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم نی66اور علی شان شرفو نے 55رنز بنائے، میٹ ہنری نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کیوی بیٹر ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 174رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 16ویں اوور میں پورا کر لیا۔ ٹم سائفرٹ نے 89اور فن ایلن نے 84رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کیویز نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button