پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 مجرموں کاعبرتناک انجام،بڑی عدالت کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد :(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3 مجرمان کو چھ چھ بار سزائے موت کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہاکہ ذاتی دشمنی کے مقدمات کو چھوٹو گینگ کے مقدمات سے موازنہ نہیں کرسکتے، جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہاکہ یہ گینگ اپنے علاقے کا کنگ ہے،چھوٹو گینگ کی وجہ سے پولیس اسٹیشن بند کردیے گئے تھے،یہ گینگ تو اپنے علاقے میں بادشاہ ہیں، 24 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رائے اختر حسین نے کہاکہ جب پولیس کی گولیاں ختم ہوئیں تو انھیں اغواء کر لیا گیا، 24 پولیس اہلکاروں کو چھوٹو گینگ سے چھڑوانے کیلئے پاک فوج کو طلب کیا تھا۔

وکیل ملزمان نے کہاکہ پولیس اہلکار خود کشتی میں بیٹھ کر واپس آئے تھے، جسٹس صلاح الدین پہنورنے کہاکہ کیا اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کسی فیسٹیول میں گھومنے کیلئے گئے تھے۔

جسٹس صلاح الدین پہنور نے چھوٹو گینگ کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپکی مہربانی ہے جی، واضح رہے کہ 2016 میں چھوٹو گینگ کیخلاف راجن پور کے تھانہ اچھ میں پولیس اہلکاروں کے قتل اور اغواء کی ایف آئی آر درج ہوئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button