انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

معرکہ حق ،آپریشن بیان مرصوص میں فتح کو سال مکمل ،گنڈا سنگھ بارڈر پر شاندار تقریب

لاہور:(بیوروچیف)معرکہ حق اور آپریشن بیان مرصوص میں فتح کو ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔

تقریب میں طلبہ، اساتذہ، وکلا، پولیس، سول ملازمین اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکا سبز ہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

تقریب میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی، ہمیں افواج پاکستان اوراس کی قیادت پر فخر ہے جن کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی، ہماری عسکری قیادت کے دنیا گن گارہی ہے اورآج پاکستان کواقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے۔
شرکا نے گنڈا سنگھ بارڈر پر لہو گرما دینے والی تقریب دیکھی اورپنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی، معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پرقوم کاتروتازہ جوش وجذبہ مسلح افواج اورعوام کے شانہ بشانہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button