پاکستانتازہ ترینصحتعلاقائی خبریں

عوام کو سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے: مریم نواز

27نئے سہولت بازار وں کی تکمیل کیلئے جولائی کا ہدف ،جو کہا وہ کرکے دکھا رہے ہیں: وزیراعلیٰ، صوبہ بھر میں سروس روڈز کی فوری مرمت اور اپ گریڈیشن کا حکم

لاہور:(سلمان حسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں 27نئے سہولت بازار وں کی تکمیل کیلئے جولائی کا ہدف دے دیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13سہولت آن دی گو بازار بھی قائم ہوں گے۔ 27نئے سہولت بازارو ں میں 1300نئے بزنس شروع ہوں گے۔ 600سے زائد افراد کے لئے براہ راست ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

نئے سہولت بازار بننے سے سالانہ 9کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوسکیں گے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت نئے سہولت بازار میں اوپن مارکیٹ سے40فیصد او رڈی سی ریٹ سے 18فیصد کم نرخ پر سبزیاں اور پھل وغیرہ دستیاب ہوں گے۔ نئے سہولت بازاروں کے قیام سے ساڑھے 8لاکھ سے زائد گھرانوں کو 5ارب 30کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ نئے سہولت بازار بننے سے مقامی سپلائی چینج اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔ سہولت بازار میں دکانداروں کی سیل میں 24فیصد او رمنافع میں 23فیصد متوقع ہے۔

سہولت بازاروں میں دکاندارو ں کو مفت بجلی، صفائی اور سکیورٹی سروسز کی مد میں تقریبا5 3کروڑ روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔ ہر سہولت بازار کے مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ 5 کلو میٹر کے اندر 40منٹ میں فری ہوم ڈلیوری کی سروس سے نہ صرف وقت بلکہ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ بھکر، میانوالی،پاکپتن، راجن پور، مظفر گڑھ،، منڈی بہاؤالدین،راولپنڈی، اٹک او رجہلم کی تحصیلوں میں نئے سہولت بازِاربنیں گے۔

خانیوال،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات اور سرگودھا بھی نئے سہولت بازار پراجیکٹ میں شامل ہیں۔ لاہور،جہلم، بھکر، راولپنڈی، قصور اور فیصل آباد کی مختلف تحصیلوں میں سہولت آن دی گو بازار قائم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔ سہولت بازار میں کم سے کم نرخ پر سبزیاں اور پھل ملنے سے عوام کو واضح معاشی ریلیف ملے گا۔

سہولت بازار میں صاف ستھرے ماحول میں بہترین پھل،سبزیاں اور دیگر سامان ارزاں نرخ پر دستیاب ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سہولت بازار میں پارکنگ، بیٹھنے کے لئے جگہ اور بزرگ شہریو ں کے لئے الگ کاؤنٹر قائم کئے جائیں گے۔ سہولت بازار میں پینے کے صاف پانی،مسجداور فیملی فرینڈلی ماحول فراہم کیاجائے گا۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فائرفائٹرز کے عالمی دن پر بہادر فائر فائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فائر فائٹرز کی خدمات، فرض شناسی اور قربانیوں کو سراہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فائر فائٹرز کا عالمی دن (International Firefighters’ Day) پراپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ فائرفائٹرزاپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔فائر فائٹرز کی اہمیت سے عوامی آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔ فائرفائٹرز عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر ڈیوٹی کرتے ہیں۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے حادثات میں جانی نقصان سے بچایا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لبرٹی چوک میں عمارت (Big City Tower) میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کے دوران قیمتی جانیں بچائیں۔ گلبرگ ہوٹل آتشزدگی میں ریسکیو 1122، فائرفائٹرزنے 180 سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کرکے مثال قائم کی۔ پنجاب میں ریسکیو فائر فائٹنگ کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ریسکیو فائر فائٹرز کو بہترین حفاظتی آلات، اسنارکل اور گاڑیاں دی جارہی ہیں۔ بڑی عمارتوں اور مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس یقینی بنائے گئے ہیں۔رہائشی عمارتوں میں سے آتشزدگی سے فوری بچاؤ کے لئے فائر ایکس ٹینگشوئر کی چیکنگ یقینی بنائی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے 52 شہروں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کریٹیکل،موسٹ کریٹیکل اور نان کریٹیکل ورک پر کام تیزی سے جاری ہے۔51 شہروں میں تقریباً 40 فیصد موسٹ کریٹیکل ورک مکمل کر لیا گیا۔ اجلاس کو تبایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز مکمل کر لیا گیا جبکہ فیز ٹو 76 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ فیز تھری کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جون کے آخر تک لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو مکمل کر لیا جایگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تایخ میں پہلی بار لاہور کی 16410 گلیوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن کی جائیگی۔ ایک دن میں لاہور کی 60 گلیاں اپ گریڈ اور بیوٹیفائی کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”پنجاب ڈویلپمنٹ پلان“ پرپیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے صوبے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کی ترقی کا پہیہ اب رکنے والا نہیں،جو کہا وہ کر دکھا رہے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 51 شہروں میں بارشی پانی کے نکاس کا اوسطاً 40 فیصد اہم ترین کام مکمل کر لیا گیا۔ کمالیہ میں 70 فیصد، گوجرہ میں 65 فیصد بارشی پانی کی نکاسی کے پراجیکٹ کو ریکارڈ سپیڈمیں مکمل کیا جارہا ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چیچہ وطنی میں 55 فیصد کریٹیکل ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ جوہر آباد آباد اور جلال پور جٹاں میں 44 فیصد نکاسی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ 6.6 ارب روپے سے 46 سکشن مشینیں 45 جیٹنگ مشینیں، 100 ڈی واٹرنگ سیٹس اور 77 ڈی سلٹنگ مشینری کی فراہمی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جون کے آخر تک 52 شہروں کو جدید مشینری کی فراہمی کر دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ گجرات سے بڑی مقدار میں پانی ڈرین کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ارلی مون سون کے لیے جلد مگر فول پروف اقدامات کی ہدایت کی اور کہاکہ مون سون سے قبل تیاریاں مکمل کریں، کسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی ہوگی۔ مون سون کے سیزن کی پیشگی تیاریاں مکمل کریں، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حفاظتی پروٹوکول یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں تبایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت تمام مقرر کردہ ٹائم لائن میں ٹارگٹس حاصل کر لئے گے جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے ہفتہ وار ٹارگٹس کی رپورٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پیش کی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ون کے تحت مزید سٹریٹس کو اپ گریڈ کیا جاے گا۔ گلیوں میں سیورج ورک، ٹف ٹائل،خوبصورت کلرڈ ٹائل نصب کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپ گریڈڈ سٹریٹس کا پیکٹورل جائزہ لیا اوراطمینان اظہار کیا۔ بریفنگ میں بتایا گی اکہ ایم ایل سی، واسا اور دیگر اداروں کا کام تیزی سے تکمیل کے قریب ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سوچتی ہوں کہ لوگ ان تباہ حال گلیوں میں کیسے رہتے ہونگے۔وہ مائیں خوش ہیں جو کہتی ہیں کہ ہمارا بیٹیوں کا رشتے نہیں آتے کہ گلیوں میں تو پانی ہے گزرنے کی جگہ،بدبو ہے۔ 16 ہزار اپ گریڈ ہونے والی گلیوں کی حالت جانوروں کے غلیظ طویلے کی مانند تھی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اچھر بازار اپ گریڈیشن کا 85 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ رواں ماہ اچھرہ بازار کا کام مکمل ہوجائیگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اپ گریڈڈ اچھرہ بازار کا خود افتتاح کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ بچپن میں اچھرہ بازار جایاکرتے تھے،اچھرہ بازار کوُنہ سنبھالتے تو تاریخی بازار برباد ہو جاتا۔پنجاب میں ”آئی واش“ کا دور ختم-اختیارات دیئے ہیں تو جوابدہی ضرور ہوگی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہر کام پرفیکشن کے ساتھ ہونا چاہیے، آئی واش کا زمانہ گزر گیا۔ آپ کو بااختیار بنایا گیا ہے، نتائج دینا اب آپ کی ذمہ داری ہے۔پنجاب کے تمام ڈی سیز اپنے اضلاع میں ترقیاتی خلا (Gaps) کی نشاندہی کریں اور نئے سال کا جامع پلان لائیں۔ ہر ضلع اپنا کنسلٹنٹ ہائر کرے، پنجاب ڈویلپمنٹ پلان میں موجود ہر خامی دور کی جائے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سروس روڈز کی فوری مرمت اور اپ گریڈیشن کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سیز کو صاف پانی، بیوٹیفکیشن اور مثالی گاؤں پروگرام کی مانیٹرنگ خود کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز کو ارلی مون، پنجاب ڈویلپمنٹ پلان اور سیفٹی پروٹوکل پر سخت ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کے حوالے سے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بیک ٹو بیک سوالات بھی کیے۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا حکم دیا اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے جو سڑکیں توڑی گئیں، انہیں فوری مکمل کیا جائے۔

عوام کو دشواری برداشت نہ قابل قبول، ترقیاتی کام ادھورے چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایل ڈی اے سڑکوں سے گڑھوں کا خاتمہ کرے،اسفالٹ کی نئی تہیں بچھائی جائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیروز پور لاہور روڈ کی دونوں سروس لینز کو اینڈ ٹو اینڈ اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ارلی مون سون کے پیشِ نظرڈی سیز کو ‘الرٹ کال جاری کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مون سون کی تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، 100 فیصد ریڈینس (Readiness) یقینی بنائیں۔

عید الاضحی آپریشن گزشتہ سال سے بہتر انتظامات ہونے چاہئیں۔ عید صفائی آپریشن میں کوئی کوتاہی یا عذر قبول نہیں کیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آندھی اور طوفان کے بعد سڑکوں سے پلاسٹک بیگز کی فوری صفائی کابھی حکم دیا اور کہا کہ دفاتر،سڑکیں ”اسپک اینڈ اسپین“ ہونی چاہئیں اورافسران فیلڈ میں نظر آئیں۔میری ہدایات پر من و عن عمل کریں، کسی کولاعلمی کا عذر پیش کرنے کی اجازت نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button