انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا
سری لنکا: جیل میں خونریز جھڑپیں، 25 قیدی ہلاک، 100 زخمی

کولمبو:(ویب ڈیسک) سری لنکا میں جیل میں 2گروہوں میں خونریز جھڑپوں کے دوران 25 قیدی ہلاک، 100 زخمی ہوگئے۔جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔
مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 2 گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ابتدائی طور پر 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے تھے۔بعد ازاں جیل میں دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔
مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



