انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

روس کی یوکرین پر ڈرون ، میزائلوں کی بارش،10افراد ہلاک ،46زخمی

رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے:یوکرینی فوج،مغربی ممالک،امریکہ کی کیف کو مدد فوجی آپریشن کو حقیقی جنگ میں تبدیل کر رہی ہے:روس

ماسکو:(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 46 سے زائد زخمی ہو گئے۔یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

میئر کیف کا کہنا تھا کہ میزائل حملے کی زد میں آنے والی رہائشی عمارت کی ساتویں سے نویں منزل تک کئی افراد ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 34 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔

دریں اثنا کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کا خصوصی فوجی آپریشن بتدریج ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے کیونکہ مغربی ممالک عملی طور پر کیف کے ساتھ مل کر اس تنازع میں شریک ہیں۔

روسی ٹی وی چینل ویستی کے صحافی پاول زاروبن کو انٹرویو دیتے ہوئے دیمتری پیسکوف نے کہا کہ اب جنگ جاری ہے، یہ ایک حقیقی جنگ ہے، یہ سب ایک خصوصی فوجی آپریشن کے طور پر شروع ہوا تھا، لیکن اب یہ جنگ کی صورت اختیار کر چکا ہے کیونکہ برلن، پیرس، دی ہیگ، اوسلو اور بدقسمتی سے واشنگٹن بھی کیف کے پیچھے کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک یوکرین کو اپنے سیٹلائٹس کے ذریعے اہداف کی نشاندہی میں مدد فراہم کر رہے ہیں، جبکہ اپنی پوری عسکری اور تکنیکی انفراسٹرکچر کے ذریعے غیر ملکی ہتھیاروں کو روسی اہداف کی جانب نشانہ بنانے میں بھی معاونت کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button