پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

متعدد افسران کے تقرر و تبادلے، نعمان یوسف کمشنر لاہور تعینات

لاہور(بیورو چیف /سید ظہیر نقوی )پنجاب حکومت نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے نعمان یوسف کو لاہور ڈویژن کا نیا کمشنر تعینات کر دیا ہے، جبکہ سابق کمشنر مریم خان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ میں سپیشل سیکرٹری (بجٹ) کی ذمہ داریاں انجام دینے والے نعمان یوسف کو کمشنر لاہور مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مریم خان کو نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کئی اضلاع میں بھی انتظامی تبدیلیاں

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا کو ڈپٹی کمشنر میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارٹھ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

رانا عدیل تصور شیخوپورہ کے نئے ڈپٹی کمشنر

حکومت نے رانا عدیل تصور کو شیخوپورہ کا نیا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا ہے۔ وہ اس سے قبل محکمہ صحت میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

دوسری جانب محمد اسد عباس مگسی کو ڈپٹی کمشنر میانوالی کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت کے مطابق تمام تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے احکامات پر جاری کیے گئے ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد مختلف اضلاع اور محکموں میں انتظامی امور کو مزید مؤثر اور بہتر بنانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button