اردن: باپ نے 2بچے قتل ،لاشیں نالے میں پھینک دیں
اپنی بیوی سے بدلہ لینے کیلئے بچے قتل کئے ،سفاک ملزم کا اعتراف
عمان :(ویب ڈیسک )اردن میں سفاکیت اور ظلم کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے، سفاک باپ نے بیوی کو ذہنی اذیت دینے کیلئے اپنے دو کمسن بچوں کو قتل کرکے نالے میں پھینک دیا۔
دارالحکومت عمان کے علاقے الزرقا گورنریٹ میں برساتی نالے میں بہائے جانے والے بچوں کی عمریں5 سال اور دوسرے بچے کی 8ماہ ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ سفاک باپ نے بیوی سے بدلہ لینے اور اسے ذہنی اذیت پہنچانے کے لیے اپنے دو بچوں پانچ سالہ غلا اور 8 ماہ کے محمد کو انتہائی ظالمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
بچوں کی ماں شوہر سے جھگڑے کے بعد تھانے میں اس کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔
مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزم نے دو شادیاں کر رکھی تھی اور ان میں سے ایک کے ساتھ اس کا جھگڑا ہوگیا تھا جو جھگڑے کے بعد اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی سفاک باپ نے واردات کے بعد مقامی تھانے جاکر اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے گرفتاری دے دی۔



