انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

AIکو مثبت طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت: عطا تارڑ

نوجوانوں کو تربیت دے رہے، سوشل میڈیا کیلئے ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہے

موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے چیلنج: استنبول میں سٹارٹ کام سمٹ سے خطاب

استنبول (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت فراہم کر رہے ہیں، مصنوعی ذہانت کو مثبت طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کیلئے ریگولیٹری فریم ورک ضروری ہے، ایسا ضابطہ اخلاق نافذ کرنا ہوگا جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔
ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں عطا تارڑ کا سٹارٹ کام سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان محنتی اور باصلاحیت ہیں، پاکستان کی آبادی میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مصنوعی ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کیا جارہا ہے ، مصنوعی ذہانت کو مثبت طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں 111ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سٹارٹ کام سمٹ میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button