پاکستانتازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون اور عسکری روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سکیورٹی اور عسکری روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور پاکستان و صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے، پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے اور دفاعی اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر صومالی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار، مسلسل تعاون اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سکیورٹی اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور دفاعی شراکت داری کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔


Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button