پاکستانتازہ ترین

پٹرول 3.19 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.50 روپے فی لٹر سستا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست سے کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب عوام مہنگائی کے باعث شدید مالی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس فیصلے سے ٹرانسپورٹ اور بعض اشیائے ضروریہ کی لاگت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں جاری سفارتی سرگرمیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 80 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار ہیں، جس کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بدستور موجود ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button