لاہور:(سید ظہیر نقوی سے )پنجاب میں 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔صوبائی حکومت کی جانب سے سنگل یوز پلاسٹک کے قانون میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز 10 دسمبر کو ہوگا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر 5000 سے 50,000 روپے تک جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر جگہ سیل اور مواد ضبط کیا جائے گا اور 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی لگا دی گئی تاہم سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے 9 دسمبر تک عوام کو مہلت دی گئی ہے۔



