پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی،9 کروڑ خوردبرد کے3 مجرموں کو قید،بھاری جرمانے

 

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی بڑی کامیابی، 9 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد رقم کی خردبرد کیس میں 3 مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں۔عدالت نے مجرموں محمد رضا حسن، محسن عباس نقوی اور سیدہ فریحہ شاہ کو سزائیں سنائی گئی ۔مجرموں نے بطور بینک ملازمین اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا۔

مجرموں پر 39 اکاؤنٹ ہولڈرز کے 9کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد رقم ہڑپ کرنے کا جرم ثابت ہوا ۔مرکزی ملزم محمد رضا حسن کو قید بامشقت اور 6 کروڑ روپے جرمانہ ہوا۔

دو شریک مجرموں محسن عباس نقوی اور سیدہ فریحہ شاہ کو قید بامشقت اور 3,3 کروڑ روپے جرمانہ ہوا۔عدالت نے فیصلے کے بعد مجرموں کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button