فیلڈ مارشل کثیر الجہتی خارجہ پالیسی کے ماہرہیں، فنانشل ٹائمز
پاکستان کی سفارتی کامیابی سے بھارت مایوس: برطانوی جریدے کی رپورٹ
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے بھی چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی متاثر کن شخصیت کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بدلتے عالمی نظام میں موثر سٹریٹجک رہنما قرار دے دیا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق بدلتی عالمی سیاست نے مڈل پاورز کے لیے نیا مگر مشکل دور کھول دیا ہے، مڈل پاورز کے لیے یہ پیشرفت خاصی پیچیدہ ثابت ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر درمیانی طاقتوں کے سب سے کامیاب ملٹی الائنرز (multi-aligners) میں شامل ہیں، ٹرمپ کے ساتھ سب سے بہتر ہم آہنگ ہونے کا اعزاز پاکستان کے عسکری سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جاتا ہے۔

برطانوی جریدے نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مڈل پاورز سفارتکاری کی کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی قیادت واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے درمیان بیک وقت روابط میں متحرک رہی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی سفارتکاری کو بدلتے عالمی ماحول میں موثر انداز میں آگے بڑھایا۔
جریدے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ بروقت خوش گفتاری اور نرم سفارتی رویہ موثر ثابت ہوا، پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بھارت کو مایوس کیا، بھارت کے لیے درمیانی طاقت کا کھیل توقع سے زیادہ مشکل ثابت ہوا، ہندوستان بدلتے عالمی حالات اور ٹرمپ کے انداز سے ہم آہنگ نا ہو سکا، اس سفارتی ناکامی کے باعث ہندوستان کو مڈل پاور حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا ہے۔



