انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

دورہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ،صدر زرداری

عراق اورپاکستان میں پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور،کربلا کے گورنر کا صدر کو ظہرانہ

بغداد (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ عراق، کربلا کے گورنر ڈاکٹر نصف جاسم الخطابی نے صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
اس موقع پر ثقافتی تبادلے، سیاحت اور تاریخی مقامات کے تحفظ سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں پر بات چیت کی گئی، صدر پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایک ایسے شہر میں رہنا بہت اعزاز کی بات ہے جو اسلام کے چند انتہائی قابل احترام مقامات کی میزبانی کرتا ہے۔
عراق کا دورہ صدر زرداری کی خطے میں سفارتی، ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔
سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن، سندھ کے وزیر سید ناصر حسین شاہ اور عراق میں پاکستان کے سفیر بھی ہمراہ تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button