دنیا یقین رکھے ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں، معاہدہ سپریم لیڈر کی منظوری سے ہو گا، پزشکیان
تہران، انقرہ ( ویب ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دنیا کو یقین دلانے کے لیے تیار ہیں کہ ہم جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔
تہران سے جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارا مذاکراتی وفد اپنے ملک کی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو یقین دلانے کے لیے تیار ہیں کہ جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدی سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ جو بھی بیان یا تجزیہ معاشرے میں تقسیم کا باعث بنے وہ دشمن کو فائدہ پہنچاتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں تمام اہم فیصلے سپریم لیڈر کی اجازت سے ہی کیے جاتے ہیں۔ دریں اثنا ایران کی فوج نے صوبہ ہرمزگان میں میں ایک اسرائیلی جاسوسی اور نگرانی کرنے والا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ ’’ تھا، جس کا ملبہ ایرانی بحری افواج کے تعاون سے علاقے میں دریافت کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈرون نگرانی اور جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی حمایت کے لیے ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور علاقائی رہنماں کے ساتھ گفتگو میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے آزاد گزرگاہ کا معاہدہ خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے، معاہدہ عالمی معیشت کو ریلیف دینے اور توانائی منڈیوں کو مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے نفاذ میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ پاکستانی فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکہ، خلیجی ممالک اور علاقائی رہنمائوں کے ساتھ ایران کی صورتحال پر ٹیلی کانفرنس ہوئی ہے۔



