پاکستانتازہ ترین

مریم نواز کا آلودگی کے خلاف انقلابی اقدام، پاکستان کا پہلا ’’لیکوئڈ ٹری‘‘ تیار

لاہور (سلمان حسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ماحول دوست پنجاب کے ویژن کے تحت ایک اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا ای پی اے (EPA) سے تصدیق شدہ ’’لیکوئڈ ٹری‘‘ فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ جدید ٹیکنالوجی 1987 کے بعد پنجاب ای پی اے کی جانب سے تصدیق شدہ اپنی نوعیت کا پہلا سائنسی منصوبہ قرار دی جا رہی ہے، جو مصنوعی درخت کی صورت میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جدید سائنسی ٹیکنالوجی کیسے کام کرتی ہے؟

پنجاب حکومت کے مطابق یہ نظام مائیکرو الگی (Micro Algae) پر مبنی ہے جس میں پانی کے اندر یہ الگی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن خارج کرتی ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے میں:

  • ملک بھر سے 100 سے زائد اقسام کی مائیکرو الگی جمع کی گئیں
  • 7 ماہ تک مختلف اقسام کی کارکردگی اور کاربن سیکوسٹریشن کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا
  • سب سے مؤثر الگی سکھر، سندھ سے حاصل کی گئی
  • اس کے بیج جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے تیار کیے گئے

اس سسٹم میں AI بیسڈ کیلکولیٹر بھی نصب ہے جو یہ بتاتا ہے کہ کتنی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب اور آکسیجن خارج ہو رہی ہے۔

’’لیکوئڈ ٹری‘‘ ماحولیاتی بہتری میں گیم چینجر ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ ’’بائیو مصنوعی درخت‘‘ شہری آلودگی اور سموگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ:

  • پہلے مرحلے میں یہ لیکوئڈ ٹریز بڑے شاپنگ مالز میں نصب کیے جائیں گے
  • ان کا استعمال انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں جگہوں پر کیا جائے گا
  • یہ ٹیکنالوجی شہری علاقوں میں کاربن اخراج کم کرنے میں مدد دے گی

حکومتی ماہرین کے مطابق یہ سسٹم بائیو ری ایکٹر کے ذریعے ماحول سے کاربن ڈائی آکسائیڈ صاف کرنے کا جدید سائنسی طریقہ ہے، جو مستقبل میں بڑے شہروں میں سموگ کنٹرول کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ کا منصوبے میں شامل ٹیم کو خراج تحسین

مریم نواز نے ای پی اے پنجاب، سائنسدانوں اور تحقیقی ٹیم کو اس کامیابی پر سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب کی سائنسی صلاحیت اور جدید تحقیق کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ اگر کامیاب انداز میں وسیع پیمانے پر نافذ ہوا تو یہ ماحولیاتی بہتری کی جنگ میں ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔


بلڈ ڈونیشن کے لیے عوام سے اپیل

اسی موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پر اپنے پیغام میں عوام خصوصاً نوجوانوں سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ:

  • خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے
  • رضاکارانہ بلڈ ڈونرز معاشرے کے محسن ہیں
  • پنجاب میں ورچوئل بلڈ بینک قائم کیا جا چکا ہے

حکومتی اعلامیے کے مطابق:

  • ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر 4 دباکر ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
  • سیف سٹی ویب سائٹ اور پولیس خدمت مراکز پر رجسٹریشن ممکن ہے
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button