پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبسائنس و ٹیکنالوجیصحت

مریم نواز کے زیر صدارت اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا کڑا احتساب

چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں، وزیراعلیٰ ، اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد

لاہور (سلمان حسین) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں گورننس کا نیا معیار سیٹ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی کا 6گھنٹے طویل کڑا احتساب کیا گیا۔ پنجاب نے اپنی حالیہ تاریخ میں پہلی بار 120ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ صوبائی وزراء اور سیکرٹریز نے پراجیکٹس پر اعداد و شمار، ٹائم لائن اور نتائج پیش کیے۔ ترقی کی نئی راہیں کھولنے کیلئے تھل ایکسپریس وے پراجیکٹ کا شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس وے گودار اور دیگر علاقوں کو ترقی کی سڑک سے ملائے گی۔ پنجاب میں 20ہزار روڈپراجیکٹس سے ذریعے50ہزار افراد کو باعزت روزگار مل گیا، روزگار سے تقدیر بدلے گی ۔پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 30ہزار کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوگی۔100سال تک چلنے والی خصوصی پلاسٹک سیوریج لائن کا تاریخی منصوبہ شروع ہوگیا۔
پہلے فیز کے 440ماڈل ویلج دسمبر 2026ء تک مکمل کرنے کا ٹارگٹ سیٹ کر لیا۔ پنجاب میں یکساں ترقی کیلئے ماڈل ویلج میں ڈرین، پینے کا صاف پانی، پارک اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام سے 1لاکھ 15ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر شروع ۔پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا سالٹ ویلج قائم کرنے کی منظوری دی۔ میڈیسن صنعت، نوکریاں اور جدید ترقی کے نئے دروازے کھولنے کیلئے پنجاب میں پہلا اور منفرد فارماسیوٹیکل زون قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت پہلے فیز میں قرضوں کی 100فیصد واپسی کا ریکارڈ جمع۔
پنجاب میں پہلی بار واسا کے مراکز 5سے بڑھا کر 19تک کر دئیے گئے ۔ سال کے آخر تک پورے صوبے میں واسا مراکز ہر شہری کو صاف پانی کی سہولت دستیاب کریں گے۔ پہلی بار پنجاب میں پانی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے 1000ری چارج ویل اور 100سے زائد انڈرگرائونڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنائے جائیں۔وہاڑی ملتان روڈ کو جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر لیا۔
صاف پانی ہر گھر، ہر ہسپتال اور ہر سکول تک ۔۔۔پنجاب کے 5500واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل فنکشنل اور مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پنجاب بھر کے ہسپتال، تھانے اور سکولوں میں 4500نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ قائم کیے جائیں گے۔ واسا، پی ایچ اے اور دیگر شہری خدمات کے لئے ایک ہی ہیلپ لائن قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔19 اضلاع کے 21شہروں میں اپنی زمین، اپنا گھر کی پہلی قرعہ اندازی بہت جلد کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ہر نئے پٹرول پمپ اور سروس ایریا پر چارجنگ انفراسٹرکچر کا قیام ضروری قراردے دیا۔
جہلم، چناب برج پر 10انٹرچینج بنیں گے۔ صوبے بھر میں ریلوے پھاٹک پر انڈرپاس اور اوورہیڈ برج بنانے کے لئے سروے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے جون کے آخرتک گھروں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پنجاب کا پہلا گارمنٹ سٹی پراجیکٹ مکمل،سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا باعث بن گیا۔انڈسٹریل زون میں دو سال میں انڈسٹری نہ لگانے پر پلاٹ منسوخ کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔
آسان کاروبار کارڈ اور آسان کاروبار فنانس کے ذریعے 60ارب روپے کے قرضے، ایک لاکھ 10ہزار کاروبار کی بڑھوتری ،آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے نئے کاروبار کے لئے 40فیصد قرضے دیئے جائیں گے۔مراکز صحت کی ری ویمپنگ فیز ٹو کے لئے دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردیا۔پنجاب گندم کی بوائی میں دوسرے صوبوں پر لیڈ لے گیا۔ ایک کروڑ 65لاکھ ایکڑ پر گندم کی بوائی، 80فیصد سے زائد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا۔کسان کارڈ کے پہلے فیز سے 91فیصد ریکوری مکمل، کاشتکاروں نے 51ارب روپے واپس کر دیئے۔
کاشتکاروں کوکسان کارڈ تیسرے فیز کے لئے 43 ارب روپے کے قرضے جاری کردیئے ۔پنجاب میں ڈیڑھ سال کے اندرکاشتکاروں کے لئے30ہزار سے زائد ٹریکٹر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔کاشتکاروں کو ہائی ٹیک میکانائزیشن فنانس سکیم کے تحت 12قسم کی جدید ترین مشینری دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ماڈل ایگری مال تین ماہ میں مکمل آپریشنل کرانے کا حکم دے دیا۔3100کسانوں نے اپنے ٹیوب ویل سولر انرجی منتقل کر لیے۔نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی تعمیر و مرمت کی بحالی کے منصوبے کا جائزہ لیاگیا۔نوازشریف میڈیکل سٹی میں جنیٹک بلڈ ڈیزیز، سرجیکل آرتھو پیڈک سینٹر، برن ہسپتال بھی بنیں گے۔ پنجاب میں بھر میں تقریباً3لاکھ امراض قلب میں مبتلا افراد کو ادویات کی فراہمی کا96فیصد ہدف پوراکرلیا۔پنجاب کے مختلف شہروں میں کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے پانچ کوابلیشن مشینوں کی خریداری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا۔سرکاری ہسپتالوں کے لئے 100وینٹی لیٹر خریدنے کا فیصلہ کیاگیا۔ای بسوں پر10 شہروں میں 88لاکھ افراد کے سفر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ نے مزید نو شہروں میں جلد از جلد ای بس سروس اور بس شیلٹر بنانے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں ای ٹیکسی ، ایئر پنجاب اور مری گلاس ٹرین کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبے بھر میں بیوہ اور بے سہارا خواتین کو 10ہزار مویشی فراہم کرنے کا ٹارگٹ مقررکرلیا۔ایک لاکھ ٹن میٹ ایکسپورٹ کیلئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔
ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے منہ کھر فری زون بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔پنجاب کے ہر ضلع میں سی ایم ایکسرے سرجیکل پروگرام کے تحت لائیو سٹاک اوٹی سنٹر قائم ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی خدمت کے اہداف پورے کرنے پر ٹیم پنجاب کو شاباش دیتی ہوں۔ وزراء اور انتظامیہ ٹیم کے تعاون کے بغیر اہداف کا حصول ناممکن تھا۔ برازیل کوپ30میں پاکستانی انکلیوژر میں حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا گیا۔ چند ماہ پہلے چین سے سموگ کنٹرول سیکھنے گئے تھے ، الحمدللہ آج فلپائن ہم سے سموگ کنٹرول سیکھنا چاہتا ہے۔
ماضی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے ذریعے لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا۔ انڈسٹری لگانے کے لئے دو دو سال کاانتظار کیوں؟ فوری فیصلہ چاہیے۔ ماحولیاتی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے انڈسٹری لگانے کی اجازت دی جائے۔ پنجاب بھر میں کوئی سڑک یا پل ٹوٹا نہیں رہے گا۔ مزید برآں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جہاں بچے محفوظ ہوں وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے، پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لئے ہے، بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے ورلڈ چِلڈرن ڈے پر پیار اور شفقت بھرے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو محبت، دعائوں اور رحمتوں سے بھرپور سلام پیش کرتی ہوں۔ میرے پاکستان کا ہر بچہ لخت جگر ہے، اپنی اولاد کی مانند میرا مستقبل ،میری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائیں۔ ٹائپ۔ ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کِٹس گھر گھر پہنچا رہے ہیں۔ آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان کا پہلا خصوصی آٹزم سکول قائم کر دیا جلد افتتاح ہوگا۔ ننھے بچوں کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن ہر ضلع میں قائم ہونگے۔ ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی، استحصال اور خطرات کے کیس جدید ترین نظام کے تحت حل کر رہا ہے۔ چائلڈ لیبر کے انسداد کے لئے سخت کریک ڈائون جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں کے خلاف تشدد اور بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔
پنجاب میں بچوں کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام شروع کیا تاکہ بھوک تعلیم کی راہ میں حائل نہ ہو۔ سرکاری سکولوں کے بچوں کے سکول میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیرنگ ایڈز،اور وِیل چیئرز فراہم کر رہے ہیں۔ کوئی بچہ محروم، لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو نیند نہیں آتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔
پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا، مسکرائے گا ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔ مزید برآں مریم نواز نے ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں جیولن تھرو مقابلے میں شاندار کامیابی پر اولمپک ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ارشد ندیم کا ہر سنہری میڈل محض اعزاز نہیں بلکہ پاکستان کی پہچان اور وقار ہے۔ پاکستان کے روشن آج اور کل میں ارشد ندیم کا کردار ہمیشہ سنہری حرفوں میں یاد رکھا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button