پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پاکستان کا شاندار آغاز، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست

صائم ایوب 40 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان سلمان علی آغا نے 39 اور بابر اعظم نے 24 رنز کی اننگز کھیلی

لاہور (سلمان حسین)پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر لیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سلمان علی آغا نے 39 جبکہ بابر اعظم نے 24 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ زیویئر بارٹلیٹ اور ماہل بریڈ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی اننگز

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 اور دوسری 28 رنز پر گری۔ میتھ رنشا 68 رنز پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کونولی بھی اسی اسکور پر پویلین لوٹے۔ بعد ازاں 80 کے مجموعی اسکور پر مچل اوون بھی رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2، 2 جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button