پاکستانتازہ ترین

پاک بحریہ میں دوسرا پی این ملجم کلاسPNSخیبر شامل

معرکہ حق میں بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر کو نشانہ بنانے کیلئے تیار تھے، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

کراچی (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی معرکہ حق کے دوران بھارتی ایئر کرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کیلئے تیار تھی، لیکن بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔
پاکستان نیوی میں دوسرے پی این ملجم کلاس پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب کیا اور کہا کہ اہم بحری تجارتی اور توانائی راہداریوں کے ساتھ پاکستان کا سٹریٹیجک محلِ وقوع ایک مضبوط بحری قوت کا متقاضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بحری مفادات کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان نیوی بھارتی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کو نشانہ بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار تھی، بھارتی بحریہ اپنے محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں تک محدود رہی۔
۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کو جدید ترین پلیٹ فارمز اور خصوصی ٹیکنالوجیز سے لیس کیا جا رہا ہے، یہ دشمن کے اہم انفرا سٹرکچر، کمزوریوں اور بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہیں، پی این ایس خیبر جیسے جدید جہازوں اور آئندہ ہنگور کلاس آبدوزوں کی شمولیت پاکستان نیوی کی جدیدیت میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
نیول چیف نے پی این ایس خیبر کے عملے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ملکی سمندری حدود کا دفاع اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا اعادہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button