عجمان میں عید الاتحاد فن میلہ کا شاندار انعقاد POCG کے صدر نوید احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا
یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے اس کی ترقی اور کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ، نوید احمد صدر POCG یو اے ای
عجمان (حافظ زاہد علی)پی او سی جی گلوبل کے زیر اہتمام عجمان میں یو اے ای کے54ویں قومی دن کی خوشی میں فن میلہ کا انعقادکیا گیا جس میں او پی ایف کے چیئر مین سید قمر رضا اور پی او سی جی کے مرکزی صدر میاں طارق جاوید ویلفیئر قونصلر عمران شاہد ، جنید مرتضیٰ اور پاکستان کمیونٹی کی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
فہد اسد نے کرکٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹرافی وصول کی ، او پی ایف کے چیئر مین سید قمر رضا کی خصوصی شرکت
پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوگل یو ااے ای کے صدر نوید احمد نے فن میلہ میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس امر کا اظہار کیا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے اسکی ترقی اور کامیابی کیلئےہم اپنی ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لاتے رہیں گے ۔

یو اے ای نے ہمیں جو عزت اور پیار دیا ہے وہ قابل تحسین بھی ہے اور قابل فخر بھی ہے نوید احمد نے فن میلہ کے کامیاب انعقاد پر اپنے سپانسر اور ٹیم کا بھی شکر یہ ادا کیا کہ جنہوں نے دن رات محنت کر کے اتنا شاندار ایونٹ کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

فن میلہ میں بچوں کیلئے کڈ زون ، کرکٹ کے مقابلے ، آرٹ ایگزبیشن ،موسیقی ، اور اماراتی رقص کے علاوہ رنگا رنگ پروگرام کرائے گئے ،دس عمرہ کے ٹکٹ کے علاوہ حاضرین میں پیش بہا قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے۔

کرکٹ چیمپئن شپ میں ٹک ٹاکر انفولینسر کی ٹیم نے فہد اسد کی قیادت میں ٹائٹل جیت کر ٹرافی اپنے نام کی فن میلہ میں شاندار کارکردگی پر شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں اور کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی گئی فن میلہ میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فن میلہ کا بھرپور لطف اٹھایا ۔




