پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

پنجاب جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانے والا پہلا صوبہ

صوبے کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے، پنجاب اصلاحات میں پہلے بھی آگے تھا،آج بھی آگے ہے: مریم نوازشریف

لاہور:(سلمان حسین )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جنرل انشورنس کمپنی متعارف کرانے والا پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے ایس ای سی پی سے ملکی تاریخ کی تیز ترین رجسٹریشن کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی خصوصی انشورنس پلانز کے ذریعے پنجاب کے ہر طبقہ فکر اور ہر معاشی سطح کے شہری کو تحفظ فراہم کرے گی۔

پنجاب لائف انشورنس کمپنی کفیل فیملی ممبرز، خواتین، خواجہ سرا، کسانوں، طلبہ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی انشورنس پلانز متعارف کرے گی۔ قدرتی آفات، پنشن پروڈکٹس،مستحقین کے لیے ہیلتھ انشورنس اور شریعہ کمپلائنٹ ‘تکافل’ کے ذریعے ہر طبقے کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے لیے 17 پیشہ ور ماہرین کی بھرتی مکمل کر لیا گیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی نے مالی معاونت مکمل کرکے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کے سی ای او (CEO) ہی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے حوالے سے اجلاس میں پنجاب لائف انشورنس کمپنی اور پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پنجاب جنرل انشورنس کمپنی محکمہ خزانہ کے زیرِ نگرانی تمام سرکاری اداروں کی”نان لائف“ انشورنس کی ذمہ دار ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کوجامع ہیلتھ انشورنس پالیسی کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے لئے چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس اور صدر پنجاب بنک پر مشتمل بورڈ قائم ہوگا۔ اجلاس میں پنجاب جنرل انشورنس کمپنی کے قیام کے لئے سمری صوبائی کابینہ کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انشورنس پلان میں نجی سیکٹر کوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب لائف اور جنرل انشورنس کمپنی کے بزنس پلان اور تیز ترین منظوری کے عمل کو سراہا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ہیلتھ اینیشیٹیوز اور صحت سہولت پروگرام کو سنبھالنے کی طرف گامزن ہے۔ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا سرکاری ملازمین کے ورکر ویلفیئر فنڈ،پنشن فنڈ فار پنشنرز انشورنس کوریج اور شہریوں کےلئے سکیمز بنانے کے لئے اداروں سے اشتراک جاری ہیں۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی انفراسٹرکچر اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت اور کہا کہ پنجاب اصلاحات پہلے بھی آگے تھا،آج بھی آگے ہے اور ان شا اللہ ہمیشہ آگے رہے گا۔ ایسی ہیلتھ انشورنس پالیسی لائیں گے کہ جس کا جہاں سے دل کرےاپنا علاج کروا سکے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں انشورنس سیکٹر ترقی کر رہا ہے، ہمیں دنیا کے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ ارکان اسمبلی نے صوبے بھر میں جاری ڈویلپمنٹ اور بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کو سراہا۔ ارکان اسمبلی نے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر وتوسیع، ڈرینج اور صاف پانی کی فراہمی کے مثالی گاؤں پراجیکٹس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان اسمبلی نے پہلی مرتبہ شہروں کی طرح دیہات میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مربوط نظام لانے پر مسرت کا اظہا رکیا۔ ملاقات میں پنجاب کی 13ہزار روڈز کی تعمیرو مرمت اور توسیع کو بھی سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوچکا ہے۔ تین ہزار سے زائد مراکز صحت کاسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ کلینک میں بدلنے سے ہیلتھ کلچر بدل گیا۔

پنجاب کے پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور نواز شریف میڈیکل سٹی کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔ پہلا سرکاری آٹزم سکول مریض بچوں کے لئے روشنی کی کرن ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بننے سے مریضوں کو آسانی اور سہولت حاصل ہوئی۔ ہر ضلع میں کیتھ لیب پراجیکٹ کی وجہ سے امراض دل کا فوری اور موثر علاج ممکن ہورہا ہے۔ہر ضلع میں فالج کے فوری علاج کے لئے سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کیے جارہے ہیں۔ اپنا چھت، اپنا گھر سکیم کے تحت سوا لاکھ کے لگ بھگ گھر تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بے روزگار اور بے زمین کاشتکاروں کے لئے اپنا کھیت، اپنا روزگار پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔الیکٹرک بس پنجاب کے ہر دوردراز دیہات میں عوام کو آرام دہ اور مفت سفر کی سہولت مہیا کررہی ہے۔
مریم نوازشریف

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button