پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

پنجاب یونیورسٹی:پبلک ریلیشنز میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر معلوماتی سیمینار

لاہور: (بیوروچیف) پنجاب یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک ریلیشنز اینڈ ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام پبلک ریلیشنز میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے موضوع پر ایک معلوماتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جدید ڈیجیٹل دور میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مہمانِ خصوصی اور مقرر حمزہ خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پبلک ریلیشنز کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال، جدید ٹولز اور مستقبل میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ابلاغ عامہ کے شعبے میں نئے مواقع پیدا کر رہی ہے اور طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

شعبہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ لطیف نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کو عملی میدان میں تجربات حاصل کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا اور سیمینار کے کامیاب انعقاد پر طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔
سیمینار کی منصوبہ بندی اور انتظام شعبہ کے طلبہ نے پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی کی نگرانی میں انجام دیا۔ شرکاء نے سیمینار کو نہایت معلوماتی اور عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ قرار دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button