راولپنڈی، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے مقامی طور پر تیار فتح 4گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مقامی طور پر تیار فتح 4گرائونڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروز میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیر اعظم شہباز شریف ، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر ، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4کے کامیاب تجربے کو سراہا۔



