انٹر نیشنلتازہ ترین

بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان فینگال سے تباہی، 19افراد ہلاک

نئی دہلی، کولمبو: (ویب ڈیسک ) بھارت اور سری لنکا میں سمندری طوفان فینگال نے تباہی مچادی،19افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی شہر چنئی کے ائیرپورٹ پر طوفان کے دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا طیارہ بھی حادثے سے بال بال بچ گیا۔

طوفان بھارت کے جنوبی ساحلی علاقے خلیج بنگال سے گزرنے کے بعد ریاست تامل ناڈو اور پڈوچیری کے علاقے میں سیلاب کا باعث بن گیا۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ پڈو چیری میں 24 گھنٹوں تک بارش ہوئی جو گزشتہ 30 برس کا ریکارڈ ہے۔ بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے جنوبی شہر چنائی سیلاب میں ڈوب گیا اور شہر سے پروازوں کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا تاہم اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیرگردش تصاویر اور ویڈیوز میں گرد آلود طوفان اور شدید بارش دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں مکمل طور پر ڈوب گئی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کارکنوں کی جانب سے کشتیاں چلائی جا رہی ہیں۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ چنائی میں بارش کا سلسلہ کم ہوا ہے اور فوج نے پڈوچیری میں طوفان سے متاثرہ شہریوں کے لیے ریلیف کا کام شروع کردیا ہے۔

کولمبو میں ڈیزاسٹرمنیجمنٹ سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق شدید بارش سے ایک لاکھ 38 ہزار 944 خاندان متاثر ہوگئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button