لاہور:(بیوروچیف)لاہور میں سی سی ڈی کے نان سٹاپ پولیس مقابلوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ 4 مختلف مبینہ پولیس مقابلے ہوئے,مبینہ پولیس مقابلوں میں2ملزمان ہلاک،5زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی اہلکار مختلف مقدمات میں ملوث دو زیر حراست ملزمان مون اور حفیظ کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے کہ فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ کے قرین ان کے نامعلوم ساتھیوں نے ان کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دونوں زیر حراست ڈاکو مارے گئے۔
سبزہ زار کے علاقے میں ایک ملزم زخمی ہوا،شفیق آباد کے علاقے میں 2 ملزمان زخمی ہوئے،باٹا پور کے علاقے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت مبشر اور رمیش کے نام سے ہوئی،ملزمان کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا،سی سی ڈی کی ٹیمیں معجزانہ طور پر محفوظ رہی ہیں۔اسی طرح شفیق آبادکے علاقے میں سی سی ڈی کامبینہ پولیس مقابلہ ہوا،رنگ روڈکے قریب ہونیوالے مقابلے میں2ملزم زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے۔
ملزمان نے پولیس کے اشارے پررکنے کی بجائے فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران ملزمان موٹرسائیکل سے گرکرزخمی ہو گئے، زخمیوں کو میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



