پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

میٹرک کےنتائج،لاہور سمیت پنجاب بھر میں پوزیشن ہولڈرز کا اعلان

لاہور میں حرم فاطمہ ، ملتان میں ہارون حامد ،بہاولپور میں طیبہ امین،سرگودھا میں مروا سہیل،فیصل آباد میں معیز قمر،ساہیوال میں فیضان نے پہلی پوزیشن لی

لاہور: (بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) لاہور، ملتان، بہاولپور، سرگودھا ، فیصل آباد، ساہیوال، گوجرانوالہ،ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحان 2025 میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں سیکرٹری و کنٹرولر بورڈ رضوان نذیر نے پریس کانفرنس کے دوران میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا۔حرم فاطمہ نے 1193 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نورالہدیٰ اور حاجی ابوذر تنویر 1188 نمبر لے کر دوسری جبکہ محمد علی 1187 نمبرلے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔

ملتان میں ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا، امتحان میں ایک لاکھ 25 ہزار امیدوار شریک ہوئے۔تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق دنیا پور کے طالب علم ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر پہلی، حسینہ فاطمہ نے 1188 نمبر لے دوسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق 1187 ایک جیسے نمبر لے کر 4 طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، جن میں حافظہ عشبہ فاطمہ ، اسبہا فاطمہ، میرب فاطمہ اور خدیجہ شامل ہیں۔ بہاولپور تعلیمی بورڈ میں چشتیاں کی طیبہ امین نے میٹرک کے امتحانات میں 1185 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ہارون آباد کے عبداللہ رشید نے 1182 نمبرز لے کر دوسری، چشتیاں کی علیزے لیاقت نے 1181 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔میٹرک کے پہلے سالانہ امتحان میں 91643 امیدواروں نے حصہ لیا، سائنس مضامین میں 80491 اور آرٹس کے 11152 امیدوار شامل ہوئے۔

سرگودھا ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا جس کے مطابق سرگودھا کی مروا سہیل نے 1187 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد سراج خان نے 1186 نمبرز کیساتھ دوسری، بھکر کے محمد اسد جاوید، محمد مبین ارشد، منیب الرحمان اور عائشہ مسکان نے 1184 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 میں محمد معیز قمر نے 1189 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔پینسرہ سے ماہم ممتاز نے 1187 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ میرب ورک نے 1186 نمبرز کے ساتھ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 71789 طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور 48680 طلبا و طالبات کامیاب ہوئے، طلبہ کی کامیابی کا تناسب 67.81 فیصد رہا۔

چیئرمین بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان میں ضلع اوکاڑہ کے محمد فیضان فرید اسرار نے 1189 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔طالبہ ام رمان نے 1187 نمبرز لے کر دوسری اور محمد فیضان چودھری نے 1189 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، بورڈ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر کا اعلان چیئرمین بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے کیا۔گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا جس کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سائنس اور آرٹس گروپ میں 19 امیدواروں نے مختلف پوزیشنز حاصل کیں۔

لڑکیوں نے مجموعی طور پر 7 پوزیشنز لے کر میدان مار لیا، لڑکے مجموعی طور پر 3 پوزیشنز حاصل کرسکے۔3 امیدواروں شفاعت رسول، علیشہ زیب اور فاطمہ نے بالترتیب 1200 سے میں 1187 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد موہد، محمد عبداللہ 1186 نمبر لے دوسرے نمبر پر رہے۔

چیئرمین گوجرانوالہ بورڈ کے مطابق پانچ امیدواروں نے 1185 نمبر لے کر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔راولپنڈی بورڈ میں گھوڑا گلی کے طالبعلم محمد عثمان نے 1188 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تلہ گنگ کی طالبہ بسمہ علی 1177 نمبرز لے کر دوسرے نمبر پر رہیں اور چکوال کی طالبہ مریم شہزادی نے 1175 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن لی۔ کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری نے بھی میٹرک 2025 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ میٹرک امتحان میں کل 91180 امیدواروں نے شرکت کی، کامیابی کا تناسب 81.35 فیصد رہا۔

لیہ کی ہانیہ محمود نے 1187 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، لیہ کی انشا احمد 1186 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں جبکہ چار طلبہ نے 1184 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن شیئر کی. تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نعمان وارث، زیرش فاطمہ، زینب شوکت اور لائبہ رضا شامل ہیں۔

واضح رہے پنجاب کے تعلیمی بورڈز کےمیٹرک سالانہ امتحان 2025 کے رزلٹ کا باقاعدہ اعلان جمعرات 24جولائی کو دس بجے صبح کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button