لاہور: ( بیوروچیف) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپیٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ سی سی پی او لاہور نے منشیات فروشی، قماربازی اور نقب زنی کی وارداتوں کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے تدارک کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول کیلئے سفید پارچات میں ڈیکائے آپریشنز کئے جائیں۔ اجلاس میں زیر ِ التواء مقدمات کے چالانوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے مختلف امور پر غورو خوض کیا گیا۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ فنانشل کرائم کے درخواست گزاروں کو فوری ریلیف دلوائیں اورپینڈنگ روڈچالان مقررہ ٹائم فریم میں نمٹائے جائیں۔ جرائم کے خاتمے کیلئے محکمہ پولیس کے تمام ونگز باہمی اشتراک سے کام کریں۔ میرا سب سے اہم ٹارگٹ لوگوں کا پولیس پر اعتماد ہے۔ ملاقاتیوں سے حسن ِاخلاق سے پیش آئیں۔
محکمہ پولیس کی امیج بلڈنگ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ عوامی خدمت پر مبنی پالیسیوں سے لوگوں کا پولیس پر اعتماد بڑھے گا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ محکمہ پولیس کی امیج بلڈنگ کے اقدامات کو ذاتی طور پر مانیٹر کروں گا۔



