سلامتی کونسل: پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کر دی
غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد اور تحفظ ضروری: مستقل مندوب منیر اکرم
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کردی جبکہ سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے۔
یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، یمن کو فی الوقت 1.95کروڑ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب نے زور دیا کہ فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کردی۔ پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔



