انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عمران کی بیٹوں سے فون پر بات،میڈیکل پینل تشکیل،جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی۔

اڈیالہ جیل حکام نے بانی کی بیٹوں سے بات کرانے کی تصدیق کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی کی بچوں سے بات کرادی گئی۔

جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے 20 منٹ سے زائد وقت تک بچوں سے بات کی۔

ایکس پر جاری بیان میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ عمران خان نے اپنے بچوں کے ساتھ تقریباً 20 منٹ تک بات کی، ان کے بیٹوں نے بتایا کہ اتنے عرصے بعد ان کی آوازیں سن کر وہ بے حد خوش ہیں۔

دریں اثنا وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ (ن) طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے، ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ حکومت کی طرف سے تشکیل دیے گئے میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔

میڈیکل پینل نے کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرنا تھا، اور بتایا گیا کہ میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button