پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:قتل یا خودکشی،ہاسٹل سےنائیجیرین باشندے کی پھندالگی لاش برآمد

لاہور (بیوروچیف)لاہور کے ہاسٹل میں رہائش پذیر نائیجرین باشندے کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق انوسنٹ نامی نائیجیرین باشندے کی مبینہ خودکشی کا واقعہ تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس نے لاش کو قبضہ قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔نائیجرین شخص کی لاش ہاسٹل کے واش کے ساتھ روشن دان میں لٹکی ہوئی تھی۔

فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ انوسنٹ نے گلہ میں پھندہ لگا کر مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کیا۔

ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش مردہ خانہ منتقل کردی گئی ہے، واقعہ خودکشی ہے یا قتل، شواہد جمع کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button