پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

مریم نواز کا ننکانہ صاحب شہر،دیہات کا طویل دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ

سیلابی ریلوں سے بچاؤ کیلئے2 فلڈ ڈرین بنانے ،الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان،ننکانہ کو ماڈل سٹی بنانے کااعادہ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا اچانک دورہ

لاہور:(سلمان حسین)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ننکانہ صاحب کے دیہات پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننکانہ صاحب شہر اور دیہات کا ڈھائی گھنٹے طویل مسلسل دورے کیے۔

وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب میں سیلابی ریلوں سے بچاؤ کے لئے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوا ز شریف نے ننکانہ صاحب کی روڈ ز اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب کی بیوٹی فکیشن کا پلان دو ہفتے میں طلب کیا اوراس کے لئے فنڈز کے جلد از جلد اجراء کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے ضلع ننکانہ صاحب کے لئے الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ کا ننکانہ صاحب کو ماڈل سٹی بنانے کے عزم کااعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے سکول کے سامنے زبیرا کراسنگ اور سائن بورڈ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب کے لئے کلینک آن ویل کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا اور شہر کے داخلی راستوں، روڈز کو بہتر بنانے اور شہر کی مرکزی سڑک کے اطراف میں بہترین شولڈر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ڈفرکھوکھراں اور دیگر دیہات کو مثالی گاؤں سکیم میں شامل کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے جسلانی موڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور سیلاب سے متاثرہ گھروں اور زرعی اراضی کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے میراں پور گاؤں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات اور بات چیت کی۔ بزرگ خواتین نے مثالی گاؤں بنانے کے اعلان پر مریم نواز کودعائیں دیں۔ وزیراعلیٰ نے سب خواتین سے باری باری ہاتھ ملایا اور کہا کہ ”تہانوں ملن آئی آں، تے گلاں وی کر نیاں نے“۔

وزیراعلیٰ نے ننکانہ صاحب کے علاقے دھولار چوک،گردوارہ جنم استھان چوک، ڈی پی ایس چوک، بیری چوک، چونگی چوک، ریلوے روڈ، پیرا حمد شاہ روڈ اور مانانوالہ پھاٹک کے علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو سٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔ عوام کی خدمت مہربانی نہیں، میرا فرض ہے۔

وزیراعلیٰ ڈی سی آفس ننکانہ صاحب سے بغیر شیڈول ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہر مریض سے مفت میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا اور پرچیاں چیک کیں۔ وزیراعلیٰ نے ہر مریض کی اوسطاً ڈیڑھ گھنٹے کے اندر تشخیص اور ادویات کی فراہمی پر اظہارتحسین کیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طوفانی بارش کے بعد لیہ شہر کے اندرونی روڈزکوصرف دو گھنٹوں میں صاف کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو1122 کوگجرات کے نواحی علاقے میں سیلابی ریلے میں گھرے 23 افرا د کو بچا نے پر شاباش دی ۔ وزیراعلیٰ نے قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی پر اظہار تشکر کیا۔وزیراعلی نے سینئر صحافی عمر چیمہ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button