پاکستانتازہ ترینکاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ ،1.5لاکھ پوائنٹس کی حد بھی عبور

100انڈیکس میں586 پوائنٹس اضافہ، مارکیٹ میں مجموعی سرمایہ 104 ارب روپے اضافے سے 133کھرب روپے سے متجاوز

1ارب74کروڑ93لاکھ حصص کے سودے، فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 200 روپے پر مستحکم، ڈالر دو پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک) انفلیشن میں کمی کے بعد رواں ماہ شرح سود میں مزید کمی کی توقعات پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے بدھ کو ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا۔ پہلی بار انڈیکس1لاکھ5ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر کے بند ہوا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 104ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم133کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 55.24فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح1لاکھ5ہزار473پوائنٹس رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں545پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس1لاکھ4ہزار559پوائنٹس سے بڑھ کر1لاکھ5ہزار104پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح188پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس32ہزار365پوائنٹس سے بڑھ کر32ہزار554پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس65ہزار741پوائنٹس سے بڑھ کر66ہزار260پوائنٹس پر جا پہنچا۔مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب4ارب55کروڑ55لاکھ7ہزار999روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتجے میں سرمائے کا مجموعی حجم132کھرب52ارب10کروڑ62لاکھ63ہزار171روپے سے بڑھ کر133کھرب56ارب66کروڑ17لاکھ71ہزار170روپے ہوگیا۔ دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت2لاکھ 75ہزار200 روپے پر مستحکم ہے۔
10گرام سونے کی قیمت2 لاکھ 35ہزار940 روپے پر برقرار ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 2640 ڈالر پر مستحکم رہا۔گزشتہ روز سونے کی قیمت 1700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں2پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر277.95روپے ہوگئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 7پیسے کی کمی سے ڈالر کی قدر278.80روپے پر آ گئی ،رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 9پیسے کی کمی سے 292.35روپے ہو گئی تاہم برطانوی پائونڈ کی قدر14پیسے کے اضافے سے 352.68روپے پر جا پہنچی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button