انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پنجاب کو جاپان کی طرز پر ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ جاپان ،16 گھنٹےمصروف رہیں، انسانیت کی خدمت کا جذبہ رنگ، مذہب اور ہر تعصب سے بالا تر ،انسان سے ہمدردی عبادت کے مترادف ہے، پیغام

لاہور:( سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے (جیٹرو) کے صدرنوری ہیکواشیگورو(Norihiko Ishiguro) سے ملاقات کی۔ نوری ہیکو اشیگورو نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ جاپان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ پنجاب کے نجی اور سرکاری شعبے کے ساتھ جیٹرو کو مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور جاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو پنجاب میں مصنوعات کی تیاری اور اسمبل کرنے کی بھی دعوت دی۔ ٹیکس فری اسپیشل اکنامک زونز میں زمین مفت فراہم کرنے کی سہولت دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپانی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی پارکس بنانے کی بھی دعوت دی۔ ملاقات میں لیبر کی تربیت اور جاپان میں کمپنیوں کی ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیاگیا۔ مریم نواز شریف نے جیٹرو کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لئے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے۔

پنجاب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے جاپانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان نوجوانوں کی اکثریت رکھنے والا ملک ہے۔ چاہتے ہیں کہ جاپانی کمپنیاں پنجاب میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ساتھ دیں۔ پنجاب کو جاپان کی طرز پر ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں۔ پنجاب جاپان کو سرجیکل آلات، لیدر مصنوعات اور کھیلوں کا سامان مہیا کر سکتا ہے۔ پنجاب جاپان کے لئے عمدہ باسمتی رائس کی برآمدکا حجم بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پنجاب میں 20 آپریشنل سپیشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دستیاب ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاپان کے دورے میں پہلا انتہائی مصروف ترین دِن گزارا۔ پانچ روزہ دورے کے پہلے دن 16 گھنٹے تک مصروف رہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صبح آٹھ بجے اپنے دورے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا اور رات بارہ بجے تک مختلف جاپانی حکام کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر گفتگو میں مصروف رہیں۔ جاپان کے متعدی علاج کے عالمی شہرت یافتہ ہسپتال نیشنل سنٹرفار گلوبل ہیلتھ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جاپان میں رائج صحت و علاج اور ہیلتھ مینجمنٹ سسٹم کوپنجاب میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جدید ہائی ٹیک جاپانی مشینری، آلات اور طریقہ علاج پنجاب کے سرکاری صحت کے نظام میں رائج ہوگا۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کو بھی جاپان میں رائج صحت کے نظام کی طرز پر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف جاپان کی طرح پنجاب میں بھی ہیلتھ انشورنس کا طریقہ رائج کریں گی۔ دورے کے دوران پنجاب میں ذیابیطس، جگر اور متعدی امراض کے علاج کے لئے جاپانی تحقیق سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے مختلف شعبے دیکھے اور فراہم کردہ سہولیات اور مشینری کا جائزہ لیا۔ مریم نوازشریف نے ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنڈ ا کمپنی ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات کی۔حکومت پنجاب اور ہنڈا کمپنی کے درمیان سٹریٹجک تعاون بڑھانے، الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اسمبلنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔نوجوانوں کو اس شعبے میں ہنرمند بنانے کے لئے جاپان بالخصوص ہنڈا کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے کلچر کے فروغ کے لئے ہنڈا کے تعاون کو سراہاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ بننے کا پوٹینشل ہے۔پنجاب سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے، سکلڈ لیبر کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کے لئے آئیڈیل مقام ہے۔ پنجاب کے شہری اور نیم شہری علاقوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کے لئے بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنا چاہتے ہیں۔

سٹیٹ آف دی آرٹ وہیکل ٹیسٹنگ لیب کے لئے ہنڈا کمپنی کے اشتراک کا خیر مقدم کریں گے۔پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین مراعات فراہم کر رہی ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے انسانیت کے خدمت گاروں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انسانیت عظیم نسبت ہے جو تمام رشتوں سے بلند اور ہر سرحد سے بے نیاز ہے۔ دوسروں کے لئے راحت، آسودگی اور آسانیوں کا وسیلہ بننا انسانیت کی خدمت ہے۔ وزیراعلیٰ نے انسانی ہمدردی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رنگ،مذہب اور ہر تعصب سے بالاتر ہے۔ انسان سے ہمدردی عبادت کے مترادف ہے، یہی سب سے بڑی خدمت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button