پاکستانتازہ ترین

مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر: سردار سلیم حیدر

بلوں اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، ریلیف ترجیح ہونا چاہئے،گورنر پنجاب

لاہور ( بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جانا چاہیے۔
گورنر نے بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی کمر توڑ دی ہے، اس لیے بجٹ میں غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینا اور ٹیکس کا بوجھ کم کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مہنگائی کے تناظر میں عوام دوست بجٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ہمیشہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button