پاکستانتازہ ترین

امن و امان کی صورتحال امید افزا نہیں، فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ملک خصوصاً بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مستقبل کے لیے امید افزا نہیں۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سردار اختر مینگل اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے اور اس کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہو رہے ہیں۔

معیشت اور امن و امان پر بھی گفتگو

ترجمان جے یو آئی کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس مؤقف کا اظہار کیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کے باعث معیشت اور امن و امان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی استحکام، جمہوری عمل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قوتوں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اہم رہنما بھی ملاقات میں شریک

مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کی ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری، سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا صلاح الدین ایوبی اور مولانا عبیدالرحمان بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button