فسٹ بال کھیل پاکستان میں تیزی سے مقبول،حیدرآبادمیں آگاہی کیمپ کا انعقاد
نثار احمد اور فرحت عباس نے ٹریننگ کیمپ میں شریک نوجوان کھلاڑیوں کو لیکچرزدیئے
لاہور،کراچی( سپورٹس رپورٹر)فسٹ بال کھیل پاکستان میں تیزی سے مقبول ہونے لگا ،فسٹ بال آگاہی اینڈ ٹریننگ کیمپ میں بڑی تعداد میں مینز اینڈوویمن پلیئرز کی شرکت ۔نثار احمد اور فرحت عباس نے نوجوان کھلاڑیوں کو فسٹ بال کھیل کے قوانین، تکنیک اور اہمیت سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں حیدرآباد فسٹ بال ڈویژن ایسوسی ایشن نے حیدرآباد بورڈ اسٹیڈیم میں فسٹ بال کھیل کا آگاہی کیمپ منعقد کیا۔جس میں اسکولوں اور کالجوں کے نوجوان مینز اینڈ وویمن پلیئرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
جنرل سیکرٹری حیدرآباد فسٹ بال ایسوسی ایشن فرحت عباس اور فنانس سیکرٹری ولائت حیدرنے ٹریننگ کیمپ کیلئے بہترین انتظامات کئے،سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نثار احمدمہمان خصوصی تھے دیگر معزز مہمانوں میں جنرل سیکرٹری کراچی فسٹ بال ایسوسی ایشن عبدالمنان سلیم،جنرل سیکرٹری حیدرآباد اولمپک کمیٹی پرویز احمد شیخ، کوآرڈینیٹر اولمپک کمیٹی رمیز راجا ،جنرل سیکرٹری حیدرآباد کک باکسنگ ایسوسی ایشن سیدشمیم نقوی ،جنرل سیکرٹری حیدرآباد رنگ بال ایسوسی ایشن سید فہام علی اورجنرل سیکرٹری حیدرآباد ووشو ایسوسی ایشن سید سلمان جعفری شامل تھے ۔
جنرل سیکرٹری حیدرآباد ڈویژن فسٹ بال ایسوسی ایشن فرحت عباس نے کیمپ کے اختتام پر معزز مہمانوں اور نوجوان کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ۔مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری سندھ فسٹ بال ایسوسی ایشن نثار احمد نے کہا کہ صوبہ سندھ میں فسٹ بال کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری حیدرآباد اولمپک کمیٹی پرویز احمد شیخ، کوآرڈینیٹر اولمپک کمیٹی رمیز راجا نے حیدرآباد میں یورپین کھیل فسٹ بال کے فروغ کیلئے منعقد ہونے والی میٹنگ میں شرکت کی اور فسٹ بال کھیل کے فروغ کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
فوٹو کیپشن:



