پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش، حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار

لاہور ( بیوروچیف) پانچ شادیاں کرنے والے مشہور ٹک ٹاکر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔
خاتون ٹک ٹاکر کو حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کیس کی صلح کیلئے دوا خانے بلا کر اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش میں خاتون ٹک ٹاکر کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے، ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button