پاکستانتازہ ترینسپورٹس

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 11کا دوسرا مرحلہ 8اپریل سے کراچی میں شروع ہوگا

لاہور (سلمان حسین ) پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20رنز سے شکست دے دی۔ قذافی سٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ اس میچ میں ملتان سلطانز نے 186رنز کے ہدف کے تعاقب میں 13اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔
ملتان کی طرف سے کپتان ایشٹن ٹرنر 52رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے اور نمایاں کارکردگی دکھائی، ان کے علاوہ شان مسعود نے 44، عرفات منہاس نے 25، صاحبزادہ فرحان نے 24 رنز بنائے جبکہ سٹیون سمتھ 9اور جوش فلیپی 1رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی بولنگ میں مستفیض الرحمان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عبید شاہ اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے، ملتان سلطانز کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے 13اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے محمد نعیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 60رنز سکور کیے۔ پرویز حسین ایمان نے 45، عبداللہ شفیق نے 33رنز بنائے جبکہ آصف علی 8اور روبن ہرمن 3رنز پر آئوٹ ہوئے، سکندر رضا 13رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ پیٹر سڈل اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)11کا دوسرا مرحلہ 8اپریل بروز بدھ سے کراچی میں شروع ہو گا۔ کراچی میں کھیلے جانے والے لیگ کے 22میچز میں شرکت کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 2اپریل کو کراچی پہنچ گئی ہیں۔
لاہور قلندرز اور کراچی کنگز 4اپریل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6اپریل جبکہ راولپنڈی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 7اپریل کو کراچی پہنچیں گی۔ دوسری جانب میچز کے لیے ٹیموں کے تربیتی سیشنز کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش سے متاثرہ نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گرانڈ پر حیدرآباد کنگزمین نے اپنی بھرپور مشقوں کا آغاز کیا، کھلاڑیوں نے گیلی فیلڈ پر بہت محتاط انداز میں ٹریننگ شروع کی۔4
اپریل ( آج ) کو پشاور زلمی کی ٹیم ٹریننگ کرے گی، 5اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں صبح میں پریکٹس کریں گی جبکہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دوپہر کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔6اپریل کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوپہر میں ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گی۔ 7اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی رات میں اپنی مشقیں کریں گی۔8اپریل کو لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز صبح ٹریننگ کریں گی، اسی روز شام 7بجے لیگ کے 15ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button