انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینکالم

آپریشن ’بنیان مرصوص‘ الحمدللہ رب العالمین! ایک سال مکمل ہوگیا

ملک فیاض

میزائل کا نام الفتح اور آپریشن کا نام بنیان مرصوص۔۔۔ آپریشن کا نام قرآن سے تجویز کیا گیا تھا۔ آپریشن کا وقت حدیث سے تجویز کرتے ہوئے اس کی ابتداءبسم اللہ الرحمٰن سے اور باعزت اختتام الحمدللہ رب العالمین دشمن کی عبرت ناک شکست پر ہوا تھا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بنیان مرصوص میں دس الفاظ اور حملہ کی تاریخ بھی دسویں، نقطے بھی پانچ، تو مہینہ بھی پانچواں تھا، اور تو اور اس آیت کا نمبر بھی چوتھا اور انڈیا سے جنگ بھی چوتھی بار ہی ہوئی تھی، سبحان اللّٰہ العظیم، یہ آپریشن تھا یا درس قرآن کی عملی تعبیر،
شکرالحمد فوجی حکمت عملی کے تحت یہ نام اس موثر، مربوط اور متحرک ردِعمل کی نمائندگی کرتا ہے جو دشمن کے ہر حملے کو ناکام بنانے کےلئے ترتیب دیا گیا، یہ نہ صرف عسکری ردعمل ہے بلکہ ایک نظریاتی، ایمانی اور قومی وحدت کا مظہر بھی ہے۔بہر حال یہ *معرکہ حق و باطل*ہی تھا جس میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے ہونےوالی مسلسل جارحیت کا انتہائی موثر جواب تھا۔ جس کو تاریخ کبھی بھی فراموش نہیں کرسکے گی، گزشتہ سال جب انہی دنوں میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑنے کیلئے آپریشن ”بنیان مرصوص“ (سیسہ پلائی ہوئی دیوار) شروع کیا گیا تو پہلی ہی یلغار میں پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئر بیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا‘ ان سب کے سب کو پہلے حملے میں فتح وَن میزائل فائر کر کے ملبے کا ڈھیر بنادیا گیا۔یہی نہیں بلکہ طاقت کے زعم میں مبتلا بھارت کے ادھم پور‘ پٹھان کوٹ‘ آدم پور ایئر بیسز‘ سمیت کئی ایئر فیلڈز‘ براہموس سٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام سمیت متعدد اہداف کو تباہ و برباد کر دیا گیا تھا۔بات یہی پر ہی نہیں رکھتی ہماری مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بیاس میں براہموس میزائل کے اسٹوریج کو نشانہ بنایا،یاد رہے کہ یہ وہی جگہ تھی جہاں سے پاکستان کے خلاف زہر اگلے جانےوالے ہتھیاروں کو سجایا جاتا تھا جب پاکستانی میزائلوں نے اسے تباہ کیا تو گویا اس ڈسٹ بنکر کو خاک میں ملا دیا گیا جہاں بھارت اپنے جنونی عزائم چھپاتا تھا۔ ادھم پور، پٹھان کوٹ، گجرات، سورت گڑھ، سرسہ، سری نگر وہ ایئر بیسز تھیں جنہیں بھارت اپنی فضائی برتری کا نشان سمجھتا تھا مگر پاکستان کے جے ایف-17 تھنڈر طیاروں نے انہیں ایسے تباہ کیا جیسے وہ روئی کے گالے ہوں۔ بھارت کے پاس روسی ساختہ ایس 400 وہ نام نہاد دفاعی نظام تھا جو کم وبیش 1.5 بلین ڈالر کی مالیت کا تھا، وہ بھی کہیں دھویں کے بادلوں میں اڑ کر رہ گیا۔جس کے بعد سوچنے والی صرف یہ بات رہ گئی کہ
کیا یہی وہ ”عظیم ہندوستانی طاقت“تھی جس کا رعب مودی سرکار دنیا پر ڈالنا چاہتی تھی؟یہ کارروائی بھارتی جنگی جنون کیخلاف ہماری مسلح افواج کی جانب سے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ماضی میں دیکھا جائے تو بھارت کی جانب سے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈا کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف شروع کی گئی جارحیت کا کرارا جواب ملا جس کی گونج آج بھی اسکے کانوں میں گونج رہی ہے اور ہمیشہ گونجتی ہی رہے گی۔
”آپریشن سندور“ کے نام سے کی جانے والی اس جارحیت کے دوران بھارت کی طرف سے کیے گئے پہلے حملے‘ میں پاکستان ایئر فورس نے کمال شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکے 7 جہاز مار گرانے اور 25 اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے اس کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ تباہ شدہ بھارتی طیاروں میں رافیل، ایس یو-30، مگ-29 اور میراج-2000 شامل تھے،جس کے بعد تو اس کی حالت غیر ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد باری آئی ڈرونز حملوں کی ۔جس کو دنیا پہلی ”ڈرون وار“ کا نام دیا ،جس کا مقصد بے یقینی پھیلا کر قومی یکجہتی کو نشانہ بنانا تھا اور ساتھ ہی وہ پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی چیک کرنا چاہتے تھے اور لوکیشن جاننا چاہتے تھے، لیکن یہاں پر بھی ہمارے محافظوں نے دشمن کے اس سازشی حملے کو بھی انتہائی جانفشانی سے ناکام بناتے ہوئے درجنوں کے حساب سے بھیجے گئے ان ڈرونز کوکاٹھ کباڑ میں تبدیل کردیا تھا۔
اس جنگ کو ہماری بہادر فوج نے انتہائی پروفیشنل اور جرات سے جیتتے ہوئے بھارت کو جنگ بندی کی طرف آنے پر مجبور کردیا تھا ۔
آپریشن ”بنیان مرصوص“ نے مودی کا گھمنڈ توڑتے ہوئے اس کو سیز فائر کی التجا کرنے پر مجبور کردیاتھا،پاک فوج کا آپریشن (بنیان مرصوص) صرف دشمن کو جواب دینے کا نام نہیں بلکہ یہ اس پیغام کا اظہار بن کر سامنے آیا تھا کہ پاکستانی قوم ہر جارحیت کے سامنے ایک جسم، ایک صف اور ایک نظریہ بن کر کھڑی ہے سیسہ پلائی دیوار کی طرح۔اس معرکے میں کامیابی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپنے خطاب میں بجا طور پر مبارک باد پیش کی تھی جوکہ یقینا ایک فاتح ملک کے وزیر اعظم کی طرف سے اپنی عوام کو دی گئی تھی۔ بے شک الکتاب کا سبق یہی ہے (مفہوم) ”اے اللہ‘ تو جسے چاہتا ہے سلطنت عطا فرماتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے اور تو جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے‘ تمام بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے‘ بے شک تو ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے‘قارئین کرام: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے دنیا بھر کے پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی پاک فوج کو زبردست خراج تحتین پیش کیا گیا جس کا سلسلہ تادم تحریر جاری و ساری ہے، اس حوالے سے عرب سوشل میڈیا پر ایک عربی کا شاندار کمنٹ بھی نظروں سے گزرا جس کو میں من وعن آپ کی نذر کر رہاہوں ۔!”بہت وقت گزر گیا۔ ان محروم آنکھوں نے ایک ہی منظر بار بار دیکھا۔ کافروں کو مسلمانوں پر آسمان سے آگ اور لوہا برساتے ہوئے۔ کبھی عراق کے آسمان شعلوں سے بھر گئے، کبھی فلسطین کی گلیاں خون سے رنگین ہو گئیں، کبھی افغانستان کے پہاڑ لرز اٹھے، اور کبھی شام و لبنان کی زمین پر آسمان سے قیامت نازل ہوئی۔لیکن آج۔!آج ان آنکھوں نے وہ منظر دیکھا جس نے برسوں کی پیاس بجھا دی۔ ہم نے دیکھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے گائے پوجنے والوں پر آسمان سے آگ برسائی۔ دل کی دھڑکنیں سجدہ ریز ہوگئیں۔ ایسا سکون دل میں اترا جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا۔اے اللہ! تیرے ہی لیے ہے تمام تعریف۔ ہزار بار شکر کہ تو نے ہمیں یہ دن دکھایا۔ یہ تیرا ہی فضل ہے کہ مظلوموں کی دعائیں سنی گئیں، اور ظالموں پر شاہینوں کی طرف سے آگ برسی!۔ الحمدللہ رب العالمین! آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے دنیا بھر کے پرنٹ والیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیاپر تعریفیں کی جارہی ہیں وہی بھارتی مین سٹریم اور سوشل میڈیا پر ایس صف ماتم بچھی جوکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی بچھی ہوئی ہیں ۔ ایک سال گزر جانے کے باوجود آج بھی دشمن کا میڈیا اپنی شکست کو تسلیم کرنے کی بجائے چلا چلا کر بھونکتے ہوئے اپنی خفت کو مٹانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، یہی نہیں ادھر پاکستان کے بھگوڑے یو ٹیوبروں اور مودی کے یاروں کو بھی اس عبرتناک شکست کے بعد سانپ سونگھ چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اگردشمن بھی غیرتمند ہوتو لڑنے کا مزہ آتا ہے۔ لیکن اس معاملے میں پاکستان کی بد نصیبی کہ دشمن بھی ملا تو بے غیرت اور آستین کے سانپ بھی ملے تو وہ بھی ایسے پرلے درجے کے بے شرم ہیں جوکہ اس فتح کے چڑھتے ہوئے سورج دیکھ کر بھی میں نہ مانوں جیسا بے شرم رویہ اپنانے پر مجبور ہے، بےشک ارض پاک کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو میرے رب نے وہ عزت عطا فرما دی کہ انہوں نے رب تعالی کے فضل سے اندرون بیرون ملک دشمنوں اور غداروں کو ناکوں چنے چبوا دئیے۔ آپ کوسیلوٹ ہے سر، بلاشبہ آپ ایک نڈر شخصیت ہیں ھماری دعاﺅں کے صدقے اللہ تعالی نے ہمارے ملک کو ایک نڈر بے باک مومن سپہ سالار عطا کیا۔اس وقت ملک کے طول و عرض میں قوم کی عزت اور وقار کو بلند کرنے پر ہر طبقہ فکر کی جانب سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں کی طرف پاک فوج کی دلیری اور مہارت پر جشن منایا جارہا ہے اور کیوں نہ منایا جائے یہ جشن ۔بلاشبہ اس وقت ہم بحیثیت پاکستانی۔اپنی مسلح افواج کے ہر افسر، سپاہی، فضائیہ کے اہلکار اور نیوی کے جوان کا دل سے شکرگزار ہیں۔ہماری فوج نے بھارتی فوجی جارحیت اور اپنے شہریوں کے بے رحمانہ قتل کے خلاف انصاف اور بدلہ لینے کا عزم کیا تھا، مسلح افواج نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کردیا، بے شمار مدد و نصرت پر اللہ کے حضور انتہائی عاجزی کے ساتھ سجدہ ریز ہیں۔الحمد اللہ رب العزت نے پاکستان کو فتح نصیب فرمائی،پاکستان ہمیشہ زندہ باد ، پاک فوج اور عوام پائندہ باد۔۔۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button