پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پی ٹی آئی کا 5اگست کو مینارِ پاکستان جلسہ،درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

 

لاہور:(بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 5اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کا عائد کردہ اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو ریگولر نمبر لگانے کی اجازت دے دی۔

جسٹس مرزا وقاص رئوف نے شہری میاں اکرم عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کہا درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنا چیف جسٹس کا اختیار ہے، میں خود چیف جسٹس نہیں ، اس لیے اپنے اختیار سے بڑھ کر کوئی حکم نہیں دے سکتا، آپ شاید پہلی مرتبہ میرے سامنے پیش ہوئے ہیں، میری عدالت میں جس کیس کی سماعت ہوتی ہے، اس کے آرڈر پر اسی روز دستخط کر دیئے جاتے ہیں۔

کوئی ایسی فائل نہیں ہوتی جس پر آرڈر زیر التواء رہ جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button