انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

سری نگر: پولیس سٹیشن کمپائونڈ میں دھماکہ،9افراد ہلاک، 27زخمی

پولیس سٹیشن میں آگ لگ گئی، کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکہ ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

سری نگر ( ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپائونڈ میں دھماکے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک اور 27زخمی گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس سٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکہ ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس سٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں، جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد پولیس اہلکار اور فرانزک ماہرین ہیں، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا تاہم واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button