پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

2وائی ڈی اےعہدیدار،نرس برطرف،ہسپتالوں سے بینر ہٹانے کا حکم

ڈاکٹر سلمان لاشاری وائی ڈی اے پنجاب کے وائس چیئرمین ،ڈاکٹر ندیم ثاقب ملتان کے صدر ہیں،وال چاکنگ ختم کی جائے:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ

لاہور:(بیوروچیف)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 2وائی ڈی اےعہدیدارنوکری سے برطرف کردیئے، ہسپتالوں میں آویزاں بینرز ،پوسٹر فوری ہٹانے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کہا ٹیچنگ ہسپتالوں سے وال چاکنگ ختم کی جائے ، کسی بھی ہیلتھ تنظیم کے بینرز و پوسٹر نہ لگنے دیئے جائیں ،ہسپتالوں کی انتظامیہ کو فوری بینرزو پوسٹر اتارنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس کے ساتھ ہی محکمہ سپیشلائز ڈ ہیلتھ نے ایک ڈاکٹر اور ایک نرس کو نوکری سے برطرف کرنے کے بعد ملتان کے نشتر ہسپتال کے بھی دو ڈاکٹرز کو نوکری سے برطرف کردیا ۔

ڈاکٹر سلمان لاشاری کو نوکری سے فارغ کر دیا گیااورڈاکٹر ندیم ثاقب کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا، ڈاکٹر ندیم ثاقب یورولوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے،ڈاکٹر سلمان لاشاری نفرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے۔

ڈاکٹر سلمان لاشاری وائی ڈی اے پنجاب کے وائس چیرمین کے عہدے پر بھی تعینات ہیں،ڈاکٹر ندیم ثاقب وائی ڈی اے ملتان کے صدر کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button