لاہور:(بیوروچیف)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورمحمد نوید نے کہا ہےکہ نوجوان نسل منشیات جیسی لعنت کا شکار ہو رہی ہے، ہمیں مل کر اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے، سماج دشمن عناصر نوجوانوں کو منشیات بالخصوص آئس کی دلدل میں پھنساکر ان کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ منشیات ایک زہریلا قاتل ہے جو انسان کی صحت، سوچ، کردار اور معاشرے کو تباہی کی طرف لے جاتا ہے،والدین اور اساتذہ کو نوجوان نسل کی مستقبل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔
طلباءاپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور منشیات بالخصوص آئس کے استعمال سے اجتناب کریں، معاشرے میں ایک مہذب شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کارروائیوں میں کمیونٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ نشے کی لت سے بچاؤ کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد بہت اہمیت کا حامل ہے،ہمیں مل کر منشیات سے پاک، صحت مند اور باشعور معاشرہ تشکیل دینا ہوگا۔



