
لاہور:(بیوروچیف) پیپلز پارٹی لاہور نے آوارہ کتوں کا شکار ہونیوالے بچوں کے تحفظ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
مجید غوری اور وحید لودھی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت ڈبلیو ایچ او کے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
استدعا ہے کہ آوارہ کتوں سے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنیکا حکم دیا جائے۔



